مظفرنگر،7جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مقامی عدالت نے 2013میں ہوئے مظفر نگر فسادات سے منسلک ایک کیس سیشن عدالت میں منتقل کر دیاہے جس میں تین افرادملزم ہیں۔ان لوگوں پر ایک گھر میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جتندرکمارنے کل شام ملزم مونو والمیکی، راجو کوپانچ جولائی کو سیشن عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پراسیکیوٹرگوپال گپتا کے مطابق فسادات سے جڑے معاملات کی تحقیقات کر رہے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)نے دفعہ 436،427کے تحت ان تینوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔سال 2013کے مظفر نگر فسادات کے دوران ضلع کے لسادھ گاؤں میں فسادیوں نے اقبال نامی شخص کے گھر میں مبینہ طور پر آگ لگا دی تھی اور اس کے اثاثوں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔